• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معذور شہری کی مدد کرنے والے پولیس اہلکار کیلئے انعام

فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرنے والے اسلام آباد پولیس کے اہلکار عامر بیگ کو دس ہزار روپے اور سرٹیفکیٹ بطور انعام دیا جائے گا۔

گزشتہ روز ٹوئٹر پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی تھی جس میں ایک پولیس اہلکار معذور شہری کی مدد کر رہا ہے۔

پولیس اہلکار کے انسانی ہمدردی اورمحبت کے اس انداز  کو سوشل میڈیا پر بھرپور پزایرائی ملی۔

اسلام آباد پولیس کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے مطابق آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے معذور شہری کی مدد کرنے والے کانسٹیبل عامر بیگ کے لئے دس ہزار روپے اور سرٹیفکیٹ کا اعلان کیا۔

اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ٹریفک کانسٹیبل عامر بیگ نے معذور شخص کی مدد کرکے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے ساتھ پولیس کا نام بھی روشن کیا۔

اداکار و میزبان فخر عالم نے اسلام آباد پولیس کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عامر بیگ کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔

شرمین علی نامی ایک صارف نے بتایا کہ اس جیسی ہمدردی کی بے شمار چیزیں انہوں نے پاکستان میں دیکھی ہیں۔

ایک صارف کا ماننا ہے کہ کیمرہ مین کو بھی کچھ ملنا چاہئے جس کا اظہار انہوں نے کیا پر اسلام آباد پولیس نے کہا کہ وہ کیمرہ مین کو نہیں جانتے۔

 ایک صارف نے دوسرے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی غرض سے عامر بیگ کے لیے دس ہزار روپے اپنی دلی خوشی سے دینے کا بھی اعلان کیا۔

سوشل میڈیا صارفین عامر بیگ کو ہیرو قرار دے رہے ہیں۔

تازہ ترین