• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 41.77 فیصد کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) رواں مالی سال 2019-20ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 41.77 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا ستمبر کے دوران 74 ہزار 268 ملین روپے مالیت کے ریڈی میڈ گارمنٹس برآمد کئے گئے جبکہ رواں مالی سال 2019-20 کے اسی عرصہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات ایک لاکھ 5ہزار 289 ملین تک پہنچ گئیں۔اس طرح گزشتہ مالی سال 2018-19ء کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2019-20ء کے اسی عرصہ کے دوران ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات میں 31 ہزار 21 ملین روپے یعنی 47.77 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔دریں اثنارواں مالی سال 2019-20ء کی پہلی سہ ماہی کے دوران ٹینٹ ،کینویس اور ترپالوں کی برآمدات میں 19.77 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا ستمبر کے دوران 2ہزار 74 ملین روپے مالیت کے ٹینٹ ،کینویس اور ترپالیں برآمد کی گئیں جبکہ رواں مالی سال 2019-20 کے اسی عرصہ کے دوران ٹینٹ ،کینویس اور ترپالوں کی برآمدات 2ہزار 484 ملین تک پہنچ گئیں۔

تازہ ترین