• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجینئرنگ یونیورسٹی میں ہفتہ اینٹی کرپشن کا اختتام

پشاور (خصوصی نامہ نگار) انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور میں ہفتہ اینٹی کرپشن کے اختتام پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر آگاہی نیب ڈاکٹر نواز قیصر تھے۔ڈاکٹر نواز قیصر نے کہا کہ بد قسمتی سے پاکستان دنیا کے کرپٹ ممالک میں شامل ہے نوجوان اس ناسور کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا سکتے ہیں۔انہوں نے بدعنوانی ختم کرنے کے حوالے سے نیب کی کاکردگی پر روشنی ڈالی۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد نعیم ارباب، پرو وائس چانسلر یو ای ٹی پشاور نے اپنے خطاب میںکہا کہ کرپشن معاشرے میں ہر طرف پھیلی ہوئی ہے جس کا خاتمہ قانون کی بالادستی، شفافیت سے ممکن ہے۔ ڈاکٹر خضر اعظم خان ، رجسٹرارانجینئرنگ یونیورسٹی نےطلبہ پر زور دیا کہ بدعنوانی کی لعنت خود کو بچائے ،ملک کو کرپشن سے پاک کرنا سب کا فرض ہے۔ مہمان خصوصی نے ہفتہ اینٹی کرپشن کے دوران ہونے والے مختلف مقابلوں جس میں تقریری مقابلے ، پینٹنگ وغیرہ شامل تھے کے جیتنے والے طلباء و طالبات ، یو ای ٹی کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی ، اور ہفتہ اینٹی کرپشن کے منتظمین میں شیلڈز تقسیم کیں۔
تازہ ترین