• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی اسکینڈل میں ملوث افراد کوتحفظ دیاجارہاہے‘ بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر)بی ایس او پجار کے مرکزی آرگنائزر ملک زبیراور ڈپٹی آرگنائزر نادر بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی اسکینڈل میں ملوث افراد کو تحفظ دینے کے لیے حکومت نے لائیو اسٹاک ایکسپو کو بلوچستان یونیورسٹی میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اب تک طلباء و طالبات ذہنی کوفت کاشکار ہیں جبکہ ناانصافی کرنے والے سرعام گھوم رہے ہیں یونیورسٹی جو آڈیٹوریم طلباء وطالبات کیلئے تعمیر کیاگیا اس میں آج تک طلباء کو داخل ہونے کی اجازت تک نہیں دی گئی تودوسری جانب 18نومبر کووہاں لائیواسٹاک ایکسپو کاانعقاد کرکے طلباء کے زخموں پر نمک پاشی کی جارہی ہے رہنمائوں نے کہاکہ طالبات کی عزت سے کھیلنے والے اب بھی اپنے عہدوں پر قابض اور اختیارات کا استعمال کررہے ہیں 18نومبر کو یونیورسٹی میں کلاسز کوبند کرکے کیمرے نصب کرنے والے افراد کو انٹری دینا قابل مذمت ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرکے اسکینڈل میں ملوث افراد کیے خلاف کارروائی میں لائے۔
تازہ ترین