• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جانسن چارلس اور فلیچرنے چھکوں کی بارش کردی

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) ٹی ٹین لیگ میں بنگلہ ٹائیگرز نے کرناٹک ٹسکرز کے خلاف پانچ وکٹ سے کامیابی حاصل کر لی۔ قبل ازیں پہلے میچ میں ٹیم ابوظبی نے ناردرن وارئیرز کوچھ وکٹ سے شکست دے دی۔ ویسٹ انڈیز جانسن چارلس اور آندرے فلیچر نے چھکوں کی بارش کردی۔ ناردرن نے دس اوورز میں ایک وکٹ پر92 رنز بنائے۔ ڈیرن سیمی نے17 رنز بنائے۔ سیم بلنگز نے 20 گیندوں پر35 اور آندرے رسل نے27 گیندوں پر37 رنز بنائے۔ لیو ک رائٹ کی اننگز نے ہدف کو آسان کردیا انہوں نے23 گیندوں پر48 رنز بنائے ان کی اننگز میں دو چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔ معین علی نے20 گیندوں پر23 رنز بنائے۔ مسلسل دوسرا میچ ہارنے کے بعدناردرن کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ یہاں کی پچ ڈبل پیس ہے جس پر بولروں کے لئے زیادہ چانس ہیں۔دوسرے میچ میں کرناٹک ٹسکرزنےایک وکٹ پر114رنز اسکور کئے۔ جانسن چارلس نے29گیندوں پر57 رنز بنائے انہوں نے چار چھکے اور چار چوکے مارے۔ ہاشم آملا نے 26 گیندوں پر47 رنز چھ چوکوں کی مدد سے بنائے۔ جواب میں بنگلہ نے ہدف سات گیندیں پہلے پورا کر لیا۔ ویسٹ انڈین آندر فلیچر نےصرف پندرہ گیندوں پر40 رنز بنائے۔انہوں نے پانچ چھکے اور ایک چوکا مارا۔ رائیلی روسو نے22 اور مورز نے9 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے28 رنز بنائے۔
تازہ ترین