• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی ضرورت تھی، چینی سفارتکار

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی ضرورت تھی، چینی سفارتکار


چینی سفارتکار نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت دینے کے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں چین کی وزارت خارجہ میں انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لی جیان ژاؤ کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی ضرورت تھی۔ 

مزید پڑھیں: نواز شریف سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

لی جیان ژاؤ نے مزید کہا کہ یہ یقیناً ایک بہترین فیصلہ ہے۔ 

یاد رہے کہ 2 روز قبل لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہیں 4 ہفتوں کے لیے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی مشروط اجازت دی تھی۔

اپنے فیصلے میں لاہور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ بیرون ملک رہتے ہوئے بھی اگر نواز شریف کی صحت میں بہتری نہیں آتی تو پھر ان کے بیرون ملک قیام میں مزید توسیع ہوسکتی ہے۔ 

علاوہ ازیں حکومتی عہدیداران کو ہدایت کی کہ وہ متعلقہ ملک میں پاکستانی سفارتخانے کے ذریعے سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطے میں رہیں گے۔

یاد رہے کہ لی جیان اس سے قبل پاکستان میں چین کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین