• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان دوسری بارجونیئر عالمی اسکریبل چیمپئن بن گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی اسٹار سید عماد علی نے انگلینڈ میں ہونے والی جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی۔ اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے مسلسل دوسری بار اسکریبل کا جونئیر ورلڈ ٹائٹل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ انگلینڈ کے شہر ٹورکے میں کھیلی جانے والی تین روزہ چیمپئن شپ میں سیدعماد علی تینوں روز ٹاپ پوزیشن پر رہے۔ انہوں نے بیس میں سے سترہ میچز جیت کر 2159 کے اسپریڈ اسکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ تیرہ سالہ عماد جونئیر ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ جیتنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی ہیں۔ چیمپئن شپ میں پاکستانی پلیئرز نے ٹاپ فائیو پوزیشنز اور کئی ٹرافیز اپنے نام کیں۔ دانیال ثناء اللہ نے پندرہ فتوحات کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ حسان ہادی خان تیسرے، صہیب ثناء اللہ چوتھے اور حماد ہادی خان پانچویں نمبر پر رہے۔ چھ میں سے پانچ کٹیگریز کے ٹائٹل بھی پاکستان کے نام رہے۔ انڈر18کٹیگری کا ورلڈ ٹائٹل طحہ مرزا، انڈر 14 صائم وقار ، انڈر 12مونس خان اور انڈر 10مصباح الرحمن کے نام رہا۔
تازہ ترین