• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جوڑوں میں درد کی وجوہات اور علاج کیا ہے ؟

انسانی جسم میں ہڈیوں کو جوڑنے اور نقل و حرکت میں جوڑوں کا بڑا عمل دخل ہے جن میں کندھے، کولہے، کوہنیاں اور گھٹنے شامل ہیں، ان میں درد کی شکایت ہو تو روزمرہ کی زندگی کافی مشکل ہو جاتی ہے ۔

امریکی ویب سائٹ ’ہیلتھ لائن‘ کے مطابق ماہر ہڈی و جوڑ ’ ویلیم میلیسن‘ کا کہنا ہے کہ جوڑوں میں درد کی کئی وجوہات ہیں جن میں سر فہر ست گٹھیا ’ آرتھرائیٹس‘ ہے۔

ویلیم کا کہنا ہے کہ گٹھیا کی بھی دو اقسام ’آسٹیو آرتھرائٹس‘ اور ’رہیمٹائیدآرتھرائٹس‘ ہیں، امریکا کے کالج آف رہیمٹالوجی کے مطابق اس قسم کا درد 40 سال کی عمر سے زائد افراد میں ہو سکتا ہے جس کے باعث کلائی کے جوڑ، ہاتھوں، کولہےکی ہڈی اور گھٹنوں میں درد ہوتا ہے۔

یہ درد ہڈیوں میں موجود ’کارٹیلیج‘ مرمری ہڈیوں میں فریکچر ہو جانے یا ٹوٹ جانے کے باعث ہوتا ہے، یہ درد مردوں کےمقابلے میں خواتین میں زیادہ پایا جاتا ہے، اس کے سبب جوڑوں میں درد، سوجن، جوڑوں میں پانی کا بھر جانا اور قوتِ مدافعت کا کمزور ہو جانا شامل ہے۔

ہڈیوں میں درد کی علامات :

اگر آپ کی ہڈیوں میں مندرجہ ذیل اقسام کے درد کی شکایت ہو تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کیجئے۔

ہڈیوں کے آس پاس کے حصوں میں سوجن، اکڑاؤ یا شدید درد.

ہڈیوں میں درد کی مدت تین دن سے تجاوز کر جانا.

نزلہ زُکام نہ ہو مگر آپ مسلسل بخار میں مبتلا ہونا.

ایمرجنسی کی علامات:

اندرونی چوٹ کے فوراً بعد ڈاکٹر کے پاس جائیں۔

اگر ہڈیوں کی بناوٹ میں کوئی غیر ضروری ردوبدل سامنے آئے۔

جوڑوں کا اچانک سے سوج جانا۔

جوڑ وں کی حرکت بند ہو جانا۔

جوڑوں میں اچانک سے شدید درد اٹھنا.

جوڑوں کے درد کی تشخیص کیسے کی جائے؟

ہڈیوں کے درد کے معاملے میں کسی قسم کی دیر یا کسی گھریلو ٹوٹکے یاکو تاہی سے بچتے ہوئے سیدھے ڈاکٹر کے پاس جائیں ۔

ڈاکٹر ایکسرے اور خون کے ٹیسٹ کروانے کا مشورہ دے گا جس سے آپ کے درد کا سبب واضح سامنے آ جائے گا۔

جوڑوں کے درد کا علاج کس طرح ہوتا ہے؟ گھریلو علاج:

ہڈیوں کے درد میں فوراً آرام آجانا نا ممکن سی بات ہے، ادویات سے بھی اس درد کا علاج گھنٹوں میں ممکن نہیں۔

گھر میں متحرک رہیںاور ہلکی پھلکی فزیوتھراپی کرتے رہیں۔

فزیو تھیراپی سے پہلے انگڑائی لے کر اپنے پٹھوں کو اچھی طرح متحرک کر لیں۔

دیر پا آرام کے لیے اپنے وزن میں کمی لائیں۔

ہڈیوں کے درد سے پٹھوں کی سوجن اور درد میں کمی لانے کے لیے کسی اچھی سی بام سے مساج کریں.

 نیم گرم پانی میں نمک ڈال کر نہانے والے ٹب میں کچھ دیر بیٹھیں، وزن اٹھانے سے اور سیڑھیاں چڑھنے سے پرہیز کریں، رات میں صحیح زاویے میں سوئیں، مناسب آرام کریں ۔

طبی علاج

میڈیکل ٹریٹمنٹ میں ڈاکٹر  آپ کے جوڑوں کے درد کو دیکھتے ہوئے دوائی اور علاج کا فیصلہ کرے گا۔

ڈاکٹر آپ کو سرجری بھی تجویز کر سکتا ہے۔

اگر آپ صحیح وقت پر ڈاکٹر کے پاس پہنچ گئے تو آپ کی فزیو تھیراپی سے بھی علاج ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین