• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میسی نے ریکارڈ 6 مرتبہ ’بیلون ڈی اور‘ ایوارڈ جیت لیا

میسی نے ریکارڈ چھ مرتبہ ’بیلون ڈی اور‘ ایوارڈ جیت لیا


ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کے لیونل میسی نے کرسچیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ریکارڈ چھٹی مرتبہ ’بیلون ڈی اور‘ ایوراڈ جیت لیا۔ ویمنز کیٹگری میں میگن راپینو یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔

کرسچیانو رونالڈو اور ڈیوڈ بیکہم نے میسی کو ریکارڈ چھ مرتبہ یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لیونل میسی گراؤنڈ کے باہر بھی کرتب دکھانے کے ماہر

بارسلونا کے کھلاڑیوں کا یہ مجموعی طور پر 12 واں ایوارڈ ہے جبکہ ریئل میڈرڈ کے 11 پلیئرز یہ ایوارڈ حاصل کرچکے ہیں۔

میسی نے 2009، 2010، 2011، 2012 ، 2015 اور 2019 میں یہ اعزاز اپنے نام کیا، جبکہ کرسچیانو رونالڈو2008، 2013، 2014، 2016 اور 2017میں یہ ایورڈ جیت چکے ہیں۔

فیفا بیلون ڈی اور ایوارڈ ارجنٹینا اور بارسلونا کے اسٹرائیکر لیونل میسی نے ریکارڈ چھٹی مرتبہ حاصل کیا۔

میسی نے ریکارڈ چھ مرتبہ ’بیلون ڈی اور‘ ایوارڈ جیت لیا
لیونل میسی نے ریکارڈ چھ مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کیا۔

لیونل میسی کو سب سے زیادہ 686  ووٹ ملے، لیور پول کے ورجل وین ڈک صرف چھ ووٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے، اُنہیں 679 ووٹ ملے، جبکہ پانچ مرتبہ کے فاتح یووینٹس اور پرتگال کے اسٹار اسٹرائیکر کرسچیانو رونالڈو 476 ووٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

میسی نے ریکارڈ چھ مرتبہ ’بیلون ڈی اور‘ ایوارڈ جیت لیا
کرسچیانو رونالڈو 5 مرتبہ یہ ایوارڈ جیت چکے ہیں۔ 

32 سالہ میسی نے بارسلونا کی نمائندگی کرتے ہوئے گزشتہ سیزن میں 54 گول کیے اور بارسلونا کو لالیگا کا ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیے: افغان بچہ میسی کی دی ہوئی جرسی سے محروم

ویمنز کیٹگری میں میگن راپینو یہ اعزاز جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔یہ دوسرا موقع ہے جب کسی خاتون پلیئر کو بیلون ڈی اور ایوارڈ دیا گیا ہے، پہلی بار ناروے اور لیون کی ایڈا ہیگر برگ کو گذشتہ سال یہ ایوارڈ دیا گیا تھا۔

تازہ ترین