• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا منگی کا بیان تاحال ریکارڈ نہ کیا جاسکا

دعا منگی کا بیان تاحال ریکارڈ نہ کیا جاسکا


کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا کے 7 روز بعد گھر پہنچنے والی لڑکی دعا منگی کا بیان اب تک ریکارڈ نہیں کیا جاسکا۔

ذرائع کے مطابق جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب گھر پہنچے والی دعا کا بیان تاحال ریکارڈ نہیں کیا جاسکا۔

پولیس حکام کے مطابق عزیز بھٹی میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران استعمال ہونے والا اسلحہ دعا منگی کیس میں استعمال ہونے والے اسلحے سے میچ کر گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دعا منگی کی رہائی تاوان کے بعد عمل میں آئی، تاوان کی ادائیگی جمعے کو کی گئی اور اس کے بعد رات میں دعا گھر واپس آگئی۔

ذرائع کے مطابق دعا کے بیان کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے جبکہ کیس کو حل کرنا کراچی پولیس کے لیے چیلنج بن گیا ہے۔

تفتیشی حکام نے تین روز قبل عزیز بھٹی میں مبینہ پولیس مقابلے کو دعا منگی کو لے جانے والے اغواکاروں سے جوڑ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دو روز قبل عزیز بھٹی کے علاقے میں مقابلے کے دوران ملزمان نے نائن ایم ایم پستول استعمال کیا اور دعا منگی کیس میں بھی حارث پر نائن ایم ایم پستول سے فائرنگ کی گئی، دونوں مقامات سے ملنے والے گولیوں کے خول میچ کرگئے ہیں۔

تفتیشی زرائع کا کہنا ہے اغواء کارو نے دعا کے اہل خانہ سے ساری بات چیت سوشل میڈیا ایپلیکیشنز کے ذریعے کی جبکہ اغوا کاروں نے دعا کے گھر وڈیو کال کر کے گھر کا جائزہ بھی لیا تھا۔

ذرائع شبہ ظاہر کرتے ہیں کہ دعا کے اغوا میں وہی گروپ ملوث ہے جو چند ماہ قبل بسمہ کے اغوا میں ملوث تھا۔

تازہ ترین