• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی نہ آسکی

2019ء میں بھی خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں کمی نہ آسکی، رواں سال 7 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے ایڈیشنل ڈائریکڑ فیض اللّٰہ کوریجو کے مطابق رواں سال سائبر کرائم سیل کو سب سے زیادہ شکایتیں خواتین کو ہراساں کرنے کی موصول ہوئیں جن میں 2136 شکایات ثبوتوں کے ساتھ ملیں۔

ایڈیشنل ڈائریکڑ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 2019 ء میں 450 انکوائریز کی گئیں تھیں جبکہ رواں سال 26 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

فیض اللّٰہ کوریجو کا کہنا ہے کہ 60 کیسوں میں تفتیش جاری ہے، خواتین کے کیسز ہمارے پاس زیادہ آ رہے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کا مزید کہنا ہے کہ سائبر فراڈ کے کیسز دوسرے نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین