امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سراج الحق کہتے ہیں کہ حکومت نے آرڈیننس کے ذریعے قومی احتساب بیورو (نیب) کے پر کاٹنے کی کوشش کی ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سابق ادوار میں بھی نیب کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیب کی ری اسٹرکچرنگ کی جائے، حکومت کی خارجہ اور معاشی پالیسی ناکام ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے جن ممالک نے اقوام متحدہ میں کشمیر پر ہمارا ساتھ دیا، وہ بھی اب ساتھ نہیں رہے۔
امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک میں جمہوریت انتہائی کمزور ہے، جب الیکشن کا عمل شفاف نہ ہو تو کوئی مضبوط حکومت نہیں بن سکتی۔
یہ بھی پڑھیئے: احتساب کا نعرہ مذاق بن گیا ہے، سراج الحق
انہوں نے یہ بھی کہا کہ منصوعی مینڈیٹ اور اکثریت والی حکومت چلنے کے قابل نہیں، مودی کا راستہ بھارت کی تمام اقلیتوں کی تباہی کا راستہ ہے۔