کراچی ( اسٹاف رپورٹر)بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے بڑھ کر 1522 ڈالر فی اونس کی بلند سطح پر پہنچ گئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کے اضافے سے 88400ر وپے اور دس گرام سونے کی قیمت 430 روپے کے اضافے سے بڑھ کر 75790 روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1070روپے اوردس گرام کی قیمت 917روپے مستحکم رہی۔