• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ، ٹکٹوں کی فروخت20 جنوری سے شروع ہوگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 2020 ٹورنامنٹ کے آغاز میں صرف 50 روز باقی رہ گئے۔ ٹکٹوں کی فروخت 20 جنوری سے شروع ہوگی ۔ایونٹ میں 22 ممالک کے 425 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے معیشت اور سیاحت کو فروغ ملے گا جو ملک کی مجموعی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔ پی ایس ایل 2020 میں 36 غیرملکی کھلاڑی شرکت کررہے ہیں،  رجسٹریشن  کرانے والے کھلاڑیوں  میں بنگلہ دیش کے 23، افغانستان کے 39، انگلینڈ کے 109، آسٹریلیا کے 12، جنوبی افریقہ کے 27، سری لنکا کے 39، نیوزی لینڈ کے 11، ویسٹ انڈیز کے 82، زمباوے کے9، امریکا کے 6، متحدہ عرب امارات کے 9، سنگاپور کے 4، سکاٹ لینڈ کے 5، اومان کے 9، ہالینڈ کے 7نیپال کے 8، آئرلینڈ کے 6، کینیڈا کے 10، ہانگ کانگ کے 7 جبکہ برمودا، کینیا اور نمبیا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی کھلاڑیوں کی اس تعداد میں رجسٹریشن کروانے سے دنیا بھر میں یہ مثبت پیغام گیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ اس ایونٹ کے انعقاد سے معیشت اور سیاحت کو فروغ ملے گا جو ملک کی مجموعی ترقی میں معاون ثابت ہوگا۔

تازہ ترین