کراچی(اسٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائز نے ایک کارروائی کے دوران لانڈھی سے منشیات فروش کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام ہیروئن اور چار سو گرام آئس منشیات برآمدکرلی جبکہ موٹر سائیکل قبضے میں لے لی ہے، اعلامیہ کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی،پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت بین الاقوامی مارکیٹ میں ا یک کروڑ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔