• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صوبائی وزیر ضیاءالحسن لنجارکے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا حکم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نےسابق صوبائی وزیر قانون ضیاءالحسن لنجارکے خلاف آمدن سے زائد اثاثے رکھنے پر ریفرنس دائر کرکے 13فروری تک رپورٹ پیش کرنے حکم دیا ہے،جمعرات کو سماعت کے موقع پرضیاءالحسن لنجار پیش ہوئےجبکہ دوران سماعت نیب پراسیکیوٹرنے بتایاکہ ضیاالحسن لنجار کے خلاف تفتیش مکمل کرلی گئی ہےاور ریفرنس منظوری کے لیے نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد بھیجا ہوا ہے ،چیئر مین نیب ریفرنس کو آج منظور کرینگے،ریفرنس منظوری کے لیے مزید مہلت درکار ہے،عدالت نے استفسارکیاکہ ضیاءلحسن لنجار کے خلاف کتنی انکوائریاں چل رہی ہیں؟ نیب کی جانب سے بتایاگیاکہ صرف ایک انکوائری تھی جسے مکمل کر کے ریفرنس منظوری کے لیے بھیج دیا ہے،جس پر عدالت عالیہ نے 13 فروری تک ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ضیاءالحسن لنجار کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی،نیب کے مطابق ضیاء الحسن لنجار نےکرپشن کی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کیا،ڈیفنس کراچی میں بنگلہ خریدنے کا بھی سراغ لگایا ہےضیاءالحسن نے میڈیکل کالج نواب شاہ، اور دیگر فنڈز میں خورد برد کی،پبلک فنڈز کے 17جبکہ کالج کے لیے مختص 13کروڑ روپے ضیالنجار کے اکاونٹ میں منتقل ہوئے۔

تازہ ترین