• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کل سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے


کراچی کا موسم آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خشک اور رات سرد رہے گی۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے شہر میں شمال مشرق کی سمت سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں آج رواں ماہ کا سرد ترین دن قرار

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 9 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 49 فیصد ہے جبکہ حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کل سے شہر میں شمال مشرق کی سمت سے 42 سے 48 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

ادھر آزاد کشمیر کے شمالی اور وسطی حصوں، قبائلی اضلاع اور بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: کراچی میں جمعے، ہفتے کو شدید سردی کا امکان

شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں برف باری کے بعد وقفے وقفے سے بارش ہو رہی ہے، جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بوندا باندی جاری ہے۔

تازہ ترین