• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کو شرجیل میمن کی گرفتاری سے روک دیا گیا

سندھ ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و رکنِ سندھ اسمبلی شرجیل میمن کی گرفتاری سے روک دیا۔

سندھ ہائی کورٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی قومی احتساب بیورو (نیب) کی خفیہ انکوائریز کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں شرجیل میمن کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے خلاف پہلے ہی نیب میں 2 ریفرنسز زیرِ سماعت ہیں۔

درخواست میں شرجیل میمن کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ نیب مزید خفیہ انکوائری کر رہا ہے جس میں گرفتاری کا خدشہ ہے، لہٰذا نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیئے: نیب شرجیل میمن کو گرفتار نہ کرے، سندھ ہائیکورٹ

عدالت نے حکم دیا ہے کہ کسی ایسی انکوائری میں شرجیل میمن کو گرفتار نہ کیا جائے جس کا کال اپ نوٹس نہ دیا گیا ہو۔

عدالت نے نیب سے شرجیل میمن کے خلاف نیب انکوائریوں، انویسٹی گیشنز اور ریفرنسز کی تفصیلات طلب کر لیں۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو ملک بھر سے تفصیلات حاصل کر کے 27 مارچ تک پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

تازہ ترین