• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کا ڈاکٹرز تعیناتی کیلئے ایک ہفتے کی مہلت

پشاور (لیڈی رپورٹر)آل ڈاکٹرز ایسو سی ایشن خیبر پختونخوا نے ایف سی پی ایس پاس کرنے والے 1355ڈاکٹرز کو تعینات کرنے کیلئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور صوبائی وزیر صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ سے پہلے تمام ڈاکٹر ز کو ایک ہفتہ کے اندر اندر تعینات کیا جائے بصورت دیگر لیڈی ریڈنگ ہسپتال سے احتجاج کا اغاز کرینگے اور صوبائی اسمبلی کے سامنے غیر معینہ مددت کیلئے احتجاجی دھرنا بھی دینگے ۔پشاور پریس کلب میں آل ڈاکٹرز ایسو سی ایشن کے ڈاکٹر قاسم احمد ،ڈاکٹر مدثر آفریدی نے دیگر ڈاکٹرز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی نا اہلی اور عدم دلچسپی کی وجہ سے ایف سی پی ایس ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود انڈکشن نہ ملنے سے 1355 ڈاکٹرز کا مستقبل داو پر ہے جبکہ پی جی ایم ائی نے صرف 385ڈاکٹرز کو ٹرینگ دی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ سپیشلازیشن کے لیے منتخب تمام ڈاکٹرز کو ٹریننگ دی جائے۔ کیونکہ رجسٹریشن کی اخری تاریخ 31جنوری ہے ۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دو مہینوں سے مسلسل متعلقہ حکام سے سے رابطہ کرنے کی کوششیں کی اور انکو اپنے تحفظات سے اگاہ کیا مگر متعلقہ حکا م کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔
تازہ ترین