• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصم اظہر اور حسن علی ڈانس کرتے ہوئے


معروف گلوکار عاصم اظہر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو ڈانس کے کچھ اسٹیپ سِکھائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کا آفیشل ترانہ جاری کیا گیا جس کو پاکستان کے نامور گلوکار عارف لوہار، علی عظمت، ہارون رشید اور عاصم اظہر نے گایا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کے اِس آفیشل ترانے کو جاری کرنے کے لیے ایک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور ساتھ ہی پی ایس ایل سیزن فائیو کا آفیشل ترانہ گانے والے گلوکاروں نے بھی شرکت کی۔

اِسی ایونٹ کی ایک ویڈیو گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں گلوکار عاصم اظہر پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی کو ڈانس کے کُچھ اسٹیپس سِکھا رہے ہیں، ویڈیو میں پہلے عاصم اظہر حسن علی کو پی ایس ایل فائیو کے آفیشل ترانے پر ڈانس کے کُچھ اسٹیپ سِکھاتے ہیں اور اُس کے بعد آخر میں حسن علی اپنی شاندار بالنگ سے سامنے کھڑے بیٹسمین کو آؤٹ کر نے کے بعد جشن منانے کا انوکھا انداز عاصم اظہر کو سِکھا رہے ہیں۔

گلوکار عاصم اظہر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنی اور حسن علی کے ڈانس کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ ہی قہقہے والے ایموجی کے ساتھ حسن علی کو ٹیگ بھی کیا۔

عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں موجود ہیں اور بارش ہو رہی ہے۔


گلوکار نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’کبھی آپ کے پلینز بھی بارش نے خراب کیے ہیں؟‘

دوسری جانب حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر احمد شہزاد اور شاداب خان کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے لکھا کہ ’ہم سب پی ایس ایل فائیو کے لیے تیار ہیں، کیا آپ تیار ہیں؟‘


فاسٹ بالر حسن نے ٹوئٹر پر بھی یہ تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’پی ایس ایل فائیو کے لیے تیار ہیں۔‘

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائیو کا آغاز 20 فروری سے ہورہا ہے جو پاکستان کے چار شہروں میں کھیلا جائے گا جبکہ افتتاحی تقریب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، دوسری جانب ایونٹ کے ٹکٹوں کے لیے ملک بھر کے 110 سینٹرز پر کاؤنٹر سیلز کا آغاز بھی ہوگیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین