• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، لاک ڈاؤن پر امریکی سینیٹرز کا اظہارتشویش

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، لاک ڈاؤن پر امریکی سینیٹرز کا اظہارتشویش


مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور مسلسل لاک ڈاؤن پر امریکی سینیٹرز نے بھی تشویش کا اظہار کردیا۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم کی باز گزشت امریکی ایوانوں میں بھی سنائی دینے لگی جہاں 2 ڈیموکریٹ اور 2 ریپبلکن سینیٹرز نے صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو کو خط لکھ دیا۔

امریکی سینیٹرز نے سیکریٹری اسٹیٹ کے نام لکھے گئے خط میں مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی ذرائع پر پابندی کا جائزہ لینے کا مطالبہ بھی کردیا۔

سینیٹرز کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ پر مسلسل پابندی لگا رکھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی اقدامات کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

خط میں کہا گیا کہ بھارتی حکومت کا شہریت قانون مذہبی اقلیتوں کےحقوق کے خلاف ایک اور اقدام ہے۔

تازہ ترین