• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افسران تفصیلات نہیں جانتے تو عدالت کیا کرنے آئے ہیں؟سپریم کورٹ

اسلام آباد(جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے وفاقی حکومت جانب سے گیس انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ سس(ٹیکس یا لگان ) ایکٹ 2015 سے متعلق پشاور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر نظر ثانی کی درخواستوں کی سماعت کے دو را ن ملک میں انٹر سٹیٹ گیس سسٹم لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر سے گیس انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ سس سے بنائے جانے والے منصوبوں کی مکمل تفصیلات تحریری طور پر طلب کرلی ہیں جبکہ اکاونٹنٹ جنرل اور فنانس ڈویژن کے افسران کی جانب سے عدالتی سوالات کے جوابات نہ دینے پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے قرار دیا ہے اگر یہ افسران اس معاملے کی تفصیلات نہیں جانتے تو پھر وہ سپریم کورٹ میں کیا کرنے آئے ہیں؟ ان کی جانب سے عدالت کے استفسار پر معمول کے جوابات دیئے جا رہے ہیں،جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں جسٹس فیصل عرب اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے جمعرات کے روز مختلف سوپ ،وولن ،کاٹن اور ٹیکسٹائل فیکٹریوں کی اپیلوں کی سماعت کی تو عدالت کے حکم کی روشنی میں فنانس ڈویژن اور اکاونٹنٹ جنرل آ فس کے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔

تازہ ترین