• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیریوں پر مظالم کیخلاف عالمی سطح پر آواز بلند کی جائے، ذوالفقار احمد

لندن (پ ر) پیپلز نیشنل الائنس کے چیئرمین ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ کا ہیتھرو ایئرپورٹ لندن آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ انہوں نے ایئر پورٹ پر اظہار خیال کرتے ہوئے 5 اگست 2019 کو بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی فاشسٹ حکومت کے ریاست جموں کشمیر میں 35A کی منسوخی،370 کے نفاذ اور چھ ماہ سے عائد کرفیو، گرفتاریوں، تشدد اور ظلم و جبر کی شدید مذمت کی، انہوں نے کہا کہ مادر وطن کے تشخص، مظلوم و محکوم بہن بھائیوں کی آزادی، ان کے بنیادی انسانی حقوق کیلئے بین الاقوامی ضمیر کو جھنجوڑنے کیلئے آواز بلند کریں۔ اس مشکل ترین وقت ساری امیدوں کا محور و مرکز آپ برطانوی کشمیری ہیں۔ آپ تاریخ کے اس اہم موڑ پر نہ صرف مادر وطن کی قومی آزادی میں اہم کردار کے حامل ہیں بلکہ تاریخ رقم کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ PNA کے ذمہ داران نے مجھے دورہ برطانیہ پر اس ذمہ داری کے ساتھ بھیجا ہے کہ میں تمام محب وطن اور آزادی پسندوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے ریاستی عوام کی مشکلات، مجبوریوں اور قابض فوج کے ارادوں اور پلاننگ سے آگاہ کروں تاکہ ہم مقبوصہ کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کو موثر انداز میں منظم کر سکیں۔
تازہ ترین