• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں درجہ حرارت منفی دس تک گر گیا،شدید برفباری

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) اسکاٹ لینڈ میں ایبر ڈین شائر کے علاقے برہمار میں درجہ حرارت منفی دس سے بھی نیچے چلا گیا، جوکہ اس سال کا کم ترین درجہ حرارت تھا۔ ساتھ ہی جنوبی اسکاٹ لینڈ میں زبردست برف باری ہوئی، جس سے لوگوں کو کام پر جانے میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ڈمفریز میں دو پرائمری اسکول بند کردیے گئے، جبکہ ایڈنبرا سے ڈمفریز کی طرف سفر کرنے والے دو افراد طوفان میں پھنس گئے، انہیں ریسکو ٹیم نے جاکر بچایا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کیارہ طوفان سے شروع ہونے والا یہ موسم اختتام ہفتہ تک جاری رہے گا۔ اسکاٹ لینڈ میں حال ہی میں بننے والے جدید ترین پل فورتھ روڈ کو پیر کو بند کردیا گیا تھا، اس کے ٹاور پر لوہے کی بڑی تاروں میں برف جم گئی اور پھر بڑے بلاک کی شکل میں راہ چلتی8گاڑیوں پر گری، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان تو نہ ہوا لیکن پل کو آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا، ایک نئے طوفان ڈنیس کے آنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جو پیر کی صبح تک جاری رہے گا، اس دوران60 میل تک کی اسپیڈ سے ہوائیں چل سکتی ہیں۔
تازہ ترین