• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی ایرانی کمانڈر کو قتل کرنے والے امریکی ڈرون میں دلچسپی

کراچی (نیوز ڈیسک) بھارتی حکومت کے اعلیٰ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت امریکا کی جانب سے گزشتہ ماہ ایرانی فوجی رہنما قاسم سلیمانی کے قتل کیلئے استعمال کئے جانے والی ڈرون ٹیکنالوجی کو حاصل کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔

3 جنوری کو ایران کے انقلابی گارڈز کمانڈر بغداد میں امریکی فوجی دستوں کی جانب سے ڈرون حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی ایسے ممالک جیسے کہ پاکستان یا دیگر ممالک میں چھپنے والے بھارتی فراریوں کو نشانہ بنانے میں مدد کرسکتی ہے اگر ایسی کسی کارروائی کی ضرورت ہو۔

تازہ ترین