ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستان سُپر لیگ میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے ڈیرن سیمی کا پاکستان سے تعلق رکھنے والے کم عمر مداح نے اسکیچ بنا دیا۔
سوشل میڈیا پر معروف اسپورٹس اینکر کی جانب سے یہ اسکیچز شیئر کئے گئے۔
ٹوئٹ کے مطابق ڈیرن سیمی کے اسکیچز بنانے والے کم عمر لڑکے کا نام شاہ خان ہے جو ڈیرن سیمی کے مداح ہیں۔
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ شاہ خان کے کمرے میں ڈیرن سیمی کی بہت سی پینٹنگز رکھی ہوئی ہیں۔
ڈیرن سیمی کو ٹیگ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ خان آپ سے مل کر یہ اسکیچز آپ کو بطور تحفہ پیش کرنا چاہتا ہے۔
ڈیرن سیمی نے بھی نو عمر لڑکے کی اسکیچ کی گئی تصویروں کو شیئر کیا اور سراہا۔
واضح رہے کہ ڈیرن سیمی پاکستان آنے پر راضی ہونے والے ابتدائی کھلاڑیوں میں سے ایک تھے اور انہوں نے دنیا میں پاکستان کو کرکٹ کیلئے ایک محفوظ ملک قرار دینے کی مہم میں اہم کردار ادا کیا۔
ڈیرن سیمی کو پاکستان کی اعزازی شہریت 23 مارچ کو ملے گی، جس کے بعد وہ پاکستانی شہری بھی کہلائے جائیں گے۔