• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی پیٹرولیم لیوی 106 فیصد بڑھانے کی مذمت

شہباز شریف کی پیٹرولیم لیوی 106 فیصد بڑھانے کی مذمت


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پیٹرولیم لیوی کو 106 فیصد بڑھانے کی مذمت کردی اور مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی کی آڑ میں قوم سے اربوں روپے اضافی لوٹنے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مہنگائی کی تلوار سے عوام کو قتل کر رہے ہیں، حکومت کس منہ سے غریب کی بات کرتی ہے؟

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اوگرا کی ڈیزل میں 12 اعشاریہ 4 روپے کمی کی تجویز کے باوجود 5 روپے کمی کی گئی۔

 ن لیگی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت کے دور حکومت کے 60 ماہ کے دور میں مہنگائی کبھی ڈبل ڈیجٹ میں نہیں گئی۔

انہوں نے کہا کہ آٹا، چینی چور حکومت چلارہے ہوں گے تو غریب کا چولہا جلے گا نہ کاروبار چلے گا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ وزیراعظم آٹا چینی چوروں کو کیوں تحفظ دے رہے ہیں؟  انہیں مافیا کا پتا ہے لیکن بتا نہیں رہے۔

لیگی صدر نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم لیوی کی آڑ میں قوم سے اربوں روپے اضافی لوٹنے کی پارلیمنٹ میں تحقیقات ہونی چاہیے۔

تازہ ترین