• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری، متحدہ، اے این پی اور پی پی پی کی مذمت

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان، عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی نے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی نیشنل پارٹی اسفندیار ولی خان نے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا نیا کارنامہ ہے، 34 برس پرانے کیس میں میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری شرمناک ہے۔

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ سیاسی انتقام کے بعد میڈیا کو کنٹرول کرنے کے لیےاقدامات کیےجارہے ہیں، ہم میڈیا کی آزادی کے لیے جنگ اور جیو گروپ کے ساتھ کھڑے ہیں، عمران نیازی اب میڈیا سے انتقام لے رہے ہیں، حکومت ناکامی چھپانے کے لیے آواز بند کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہارکیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ہم آہنگی اور بھائی چارے کی ضرورت ہے، ہم آہنگی، بھائی چارے کے لیے ذرائع ابلاغ کا بھی انتہائی اہم کردارہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ہم آزادی اظہار پر کامل یقین رکھتے ہیں، توقع ہے وزیر اعظم نوٹس لےکر میرشکیل الرحمٰن کی گرفتاری پر شبہات ختم کرینگے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ صحافت کا گلا گھونٹنے کی کوشش ہے۔ عمران خان اظہار کی آزادی کو روکنے کے لیے کسی حد تک بھی جاسکتے ہیں، میڈیا کو پیغام دے دیا گیا ہے کہ جو سچ بولے گا، وہ جیل جائے گا، عمران خان کل بھی سچ سے ڈرتے تھے، آج بھی سچ سے ڈرتے ہیں، نیب کا کام صرف عمران خان کے مخالفین کو نشانہ بنانا رہ گیا ہے۔

تازہ ترین