• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرشکیل الرحمٰن کےجسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ

لاہور کی احتساب عدالت نےجنگ گروپ کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کے جسمانی ریمانڈ کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔

لاہور احتساب عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر ان چیف میر شکیل الرحمٰن کے 12 روزہ جسمانی ریمانڈ کے تحریری فیصلے کے مطابق تفتیشی افسر کو پلاٹوں کی تحقیقات کے نتیجے کے لیے وقت کی ضرورت ہے، پہلا ریمانڈ ہے جس میں اس معاملے کی گہرائی تک جانے کی ضرورت ہے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ چئیر مین نیب کا اختیار ہے کہ مناسب مواد ہونے کی صورت میں گرفتاری کے وارنٹ جاری کرسکتا ہے۔

وکیل میر شکیل الرحمٰن اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ میر شکیل الرحمٰن نے پرائیوٹ شخص سے اراضی لی، کوئی جرم نہیں کیا، چیرمین نیب اور تحقیقاتی افسر نے گرفتاری کے طریقہ کار کی خلاف ورزی کی ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ اراضی خریدنے کا معاملہ 34 سال پرانا ہے جو کوئی جرم نہیں بنتا، چیئر مین نیب نے گرفتاری کے وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ ریکارڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے نہیں کیا۔

انہوں ے مزید کہا کہ جرم بنتا ہی نہیں چیئرمین نیب نے بغیر سوچے سمجھے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

تازہ ترین