• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں داخلی حملہ، فورسز کے 25 اہلکار ہلاک

افغان صوبےزابل میں داخلی حملے میں افغان سیکیورٹی فورسز کے 25 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

زابل صوبائی کونسل کےسربراہ کا کہنا ہے کہ افغان فوج اورپولیس کے زیر انتظام چیک پوائنٹ پر آج صبح حملہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والوں میں طالبان کے 8 حامی پولیس اہلکار شامل تھے، حملہ آور جاتےہوئے چیک پوائنٹ سے اسلحہ بھی لے گئے۔

تازہ ترین