• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر 3 روپے مہنگا، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار رک گیا


کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت پہلے ہی بدحالی کا شکار ہے تاہم امریکی معیشت کو جھٹکا لگنے کے باوجود پاکستان میں امریکی ڈالر مہنگا ہو گیا۔

ملک میں گزشتہ روز ہی وزیرِ اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیشِ نظر لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب افراد کے لیے پیکیج کا اعلان کیا ہے اور اس میں پیٹرول 15 روپے سستا کیا ہے تاہم پاکستان میں امریکی ڈالر کو پر لگ گئے اور اس کی قیمت پرواز کرنے لگی۔

انٹر بینک میں 159 روپے قیمت رکھنے والا امریکی ڈالر تین روپے مہنگا ہونے کے بعد 162 روپے کا ہو گیا ہے۔

ادھر کوروناوائرس کے خدشے کے پیشِ نظر مسلسل مندی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار ایک بار پھر روک دیا گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈریڈ انڈکس میں شدید مندی کے بعد آج کاروبار 2 گھنٹے کے لیے روکا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے: ڈیفالٹ کرتے تو ڈالر 225 روپے کا ہوسکتا تھا، وزیراعظم

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری مندی کا سلسلہ بدستور برقرار ہے ، آج ہنڈریڈ انڈکس میں 1270 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔

اس 1270 پوائنٹس کی کمی سے ہنڈریڈ انڈکس 27294 پر پہنچ گیا جس کے بعد کاروبار 2 گھنٹے کے لیے روک دیا گیا۔

تازہ ترین