• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن میں پرندوں اور جانوروں کا خیال رکھیں، عائزہ خان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا ہے کہ وہ جانتی ہیں کہ لاک ڈاؤن میں سب کے فریزر اور کچن ضرورت سے زیادہ بھرے ہوئے ہیں۔ جیسے ہمیں بھوک لگتی ہے ویسے پرندوں اور جانوروں کو بھی بھوک لگتی ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اداکارہ عائزہ خان نے لکھا کہ سڑک پر کتوں، بلیوں اور پرندوں سمیت جو بھی جانور نظر آئے اس کو کھانا کھلائیں، یہ بھی پریشان اور اکیلے ہیں۔عائزہ خان نے لکھا کہ یہ پرندے نہیں جانتے کہ کیا ہو رہا ہے پر ان کی دعا بھی اللہ سنتا ہے، انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ اپنے ارد گرد سب کا خیال رکھیں۔

تازہ ترین