• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان علما کونسل کی سندھ میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کی حمایت

پاکستان علما کونسل اور ملک بھر کے علما و مشائخ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، پیر نقیب الرحمان، مولانا اسد زکریا قاسمی، مولانا سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، مولانا محمد خان لغاری اور ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے سندھ حکومت کی طرف سے مساجد بند نہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ان علما کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے نماز باجماعت اور جمعۃ المبارک کے اجتماعات کے سلسلے میں فیصلہ پاکستان علما کونسل اور کراچی میں کل ہونے والے علما کے اجلاس کے اعلامیے کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

جس کی شق نمبر 5 میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر حکومت طبی وجوہات کی بناء پر نمازیوں کی تعداد پر کوئی پابندی لگاتی ہے تو یہ شرعی معذوری ہوگی اور لوگ نماز گھر میں ادا کریں اور کسی بھی قسم کی شرپسندی پھیلانے والوں سے دور رہیں۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے صوبے میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کردی جس کا اطلاق آج سے 5 اپریل تک رہے گا، تاہم مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد مسجد میں باجماعت ادا کریں گے، نماز جمعہ کے اجتماعات بھی اتنی ہی تعداد میں ہوں گے۔

تازہ ترین