آپ آف لائن ہیں
جمعہ13؍شوال المکرم 1441ھ 5؍جون 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

دنیا کے معمر ترین شخص نے خود ساختہ تنہائی میں 112 ویں سالگرہ منا ئی

لندن(پی پی آ ئی)دنیا کے معمر ترین شخص نے اتوار کے روز اپنی 112 ویں سالگرہ خود ساختہ تنہائی میںمنا ئی۔غیر ملکی میڈیا ذرائع کے مطابق دنیا کے معمر ترین سابق ٹیچر اور انجینئرباب ویٹن جن کا تعلق جنوبی انگلینڈ کے علاقے ہیمپشائر سےہے، نے اپنی 112 ویں سالگرہ تنہا ئی میں منا ئی۔وہ 1908 میں پیدا ہوئے تھے۔باب ویٹن 1918 میں پھوٹنے والی بیماری ہسپانوی فلو میں بھی محفوظ رہے جس نے تقریباً پانچ کروڑ افراد کی جان لی تھی۔اب وہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن میں ہیں۔وہ کہتے ہیں سب کچھ منسوخ ہوگیا ہے، نہ کوئی آئے گا نہ کوئی جشن ہوگا۔گذشتہ سال انھوں نے اپنے کئی دوستوں کے ساتھ اپنی 111 ویں سالگرہ منائی لیکن اس مرتبہ ان کی سالگرہ سادگی سے ہی گزرے گی۔
یورپ سے سے مزید