آپ آف لائن ہیں
بدھ11؍ شوال المکرم 1441ھ3؍جون 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کورونا وائرس: آگیا لوگو! کورونا وائرس...

ارسلان اللہ خان، لطیف آباد، حیدر آباد

آگیا لوگو!کورونا وائرس

جو نہیں ہوپارہا ہے ٹس سے مس

خشک کھانسی ،سانس میں اُلجھن ، بُخار

جن کو ہوں ،بے حد رہیں وہ ہوشیار

دور اپنا کیجیے، سب خوف ،ڈر

رکھیے اپنے ساتھ سینیٹائیزر

کیجیے کوشش رہیں سب باوضو

دُور رہ کر ہی کریں ہم گُفتگو

ماسک کو بھی لازمی پہنا کریں

چھینک ، کھانسی،دھول ،مٹّی سے بچیں

آپ دستانے بھی پہنیں لازمی

اس طرح محفوظ ہوگا آدمی

بھیڑ میں تُم دوستو! جانا نہیں

ہوٹلوں میں جاکے کچھ کھانانہیں

جب تلک ہے یہ کورونا زور پر

میری گر مانو، نہ کرنا تُم سفر

ذہن پر نہ کیجیے اس کو سوار

دھویئے ہاتھوں کو اپنے بار بار

اپنے چہرے پر لگائیں ہاتھ مت

گھومیے اب دوستوں کے ساتھ مت

ہوگیا جوشخص اس میں مُبتلا

دُور کردے رب تُو اُس کی ابتلا

چاہے کتنی ہی قوی ہو یہ وبا

ہے مگر سب سے بڑا میرا خُدا

تُجھ کو سب آسان ہے بار ِ الہٰ

اس سے بچنے کا عطا کر راستہ

اس کورونا سے ہوئے بے زار ہم

یا خُدا کرتے ہیں استغفار ہم

ارسلاںـؔ کی ہے یہی رب سے دعا

ہر کسی کو وائرس سے تُو بچا

سنڈے میگزین سے مزید