• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ2020ء میں برآمدات میں کمی آئی، ادارہ شماریات

کورونا وائرس کے اثرات برآمدات پرآنےلگے ، ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے مہینے میں ملک میں برآمدات 8 اعشاریہ 5 فیصد کم ہوئیں۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جارہ کردہ رپورٹ کے مطابق مارچ 2020 ء میں برآمدات ایک ارب 80 کروڑ ڈالرکی رہیں ، جبکہ مارچ 2019 ء میں یہ برآمدات ایک ارب 97 کروڑ ڈالرکی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فروی کے مقابلے مارچ میں برآمدات میں 15 فیصد کمی آئی ہے،فروری 2020 ءمیں برآمدات 2 ارب 14 کروڑ ڈالر تھیں۔

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مارچ میں تجارتی خسارہ ڈیڑھ ارب ڈالر رہا، مارچ 2019 ء کے مقابلے مارچ 2020 ء میں تجارتی خسارے میں 30 فیصد کمی آئی ہے۔

تازہ ترین