• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرونا یا کوئڈ 19 نام کے سائبر حملوں سے محتاط رہیں، پی ٹی اے ایڈوائزری جاری

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نےانٹرنیٹ سروس پروائیڈرز کو ایڈوائزری جاری کردی ہے کہ وہ کرونا یاکوئڈ 19نام کے سائبر حملوں سے محتاط رہیں، ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ آن لائن جرائم کرنے والے عناصر کرونا وباکے نام سے فائدہ اٹھانے کے لئے کوشاں ہیں،سائبر حملے کوئڈ 19 کے نام سے ای میل یا منسلک فائل یا جعلی ویب سائیڈ کااستعمال کرسکتے ہیں، ای میلز کیساتھ منسلک فائل ڈاون لوڈ ہونے پر نظام ہیک ہوسکتا ہے، ہیکرز یہ کام مالی فوائد کے حصول کے لئے کررہے ہیں، پی ٹی اے نے کہا ہےحساس معلومات، پاس ورڈز یا کریڈٹ کارڈ کی معلومات آن لائن دینے سےگریز کیاجائے۔
تازہ ترین