کراچی (اسٹاف رپورٹر) انٹر نیشنل اولمپکس کمیٹی نے ٹوکیو اولمپکس کے وینو اور اولمپکس ولیج کی دیکھ بھال کے لئے جاپانی اولمپکس حکام کے ساتھ مل کر ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے۔ جو 2021 اولمپکس ملتوی ہونے کے بعد صورت حال کو سنبھالنے کے لئے قائم کی گئی، فورس کے عہدے داروں نےکھیلوں کے درجنوں مقامات ، میڈیا کی سہولیات اور ولیج کے استعمال کا جائزہ لے ر ہے ہیں تاکہ ان سب مقامات کو محفوظ بنایا جاسکے ، ایک جاپانی اخبار نے کہا ہے کہ جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ان کھیلوں کو ملتوی نہیں کرنا چاہتے تھے مگر جب حکومتی سطح پر امریکا، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور بعض ایشیائی ملکوں نے ان کھیلوں میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا تو انہوں نے اپنی سوچ تبدیل کی۔ دوسری جانب جاپانی ماہر معاشیات پروفیسر کاتسوہیرو میاموٹو کا کہنا ہے کہ اولمپکس ایک سال تک ملتوی کرنے سے نقصان تقریباً 640.8ملین ڈالر ہوگا ، ایک سال تک اپنی سہولتوں کو قائم رکھنے کے لئے مزید 390ملین ڈالر کی ضرورت ہوگی۔