• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں لاک ڈائون کا دورانیہ بڑھایا جائے، چینی وفد کی تجویز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ میں کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کے سلسلے میں چینی وفد نے وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو سے ملاقات کی۔ وفد میں چین سے آئے ڈاکٹرز، پیرا میڈکل اسٹاف، ہیلتھ پروفیشنلز اور صحافی شامل تھے۔ چینی وفد نے سندھ حکومت اور خاص طور پر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کورونا وائرس کی تشخیصی سہولت و ٹیسٹ کی صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مشورہ دیا کہ کورونا وائرس پر مؤثر طریقے سے قابو پانے کیلئے ضروری ہے کہ لاک ڈاؤن کا دورانیہ بڑھایا جائے۔ وفد کے اراکین نے کہا کہ چین کے کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن کا عرصہ آٹھ ہفتے تک رکھنے سے خاطر خواہ نتائج ملے ہیں۔
تازہ ترین