• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی مذہبی کمیونٹیز نے مکمل لاک ڈاؤن پر عمل کی حمایت کردی

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) برطانیہ کی مذہبی کمیونٹیز نے مکمل لاک ڈائون پر عمل کی حمایت کردی۔ نیشنل ہیلتھ سروس انگلینڈ نے برطانیہ کی مذہبی کمیونٹیز سے اپیل کی تھی کہ وہ مذہبی اجتماعات سے گریز کریں اور مسلمانوں، یہودیوں اور مسیحیوں کے اہم دنوں پر اجتماعات نہ کئے جائیں۔ جنگ کے اس نمائندے کو انٹرویو دیتے ہوئے این ایچ ایس انگلینڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سید حبیب نقوی نے کہا کہ کورونا وائرس کئی عشروں میں پہلی مرتبہ اس ملک کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، صرف یہی ملک اس خطرے سے دوچار نہیں ہے بلکہ پوری دنیا کو اس کا سامنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ حالیہ دنوں کے دوران مسلمانوں، مسیحیوں اوریہودی کمیونٹیز کی اہم تقریبات آرہی ہیں لیکن یہ ضروری ہے کہ ان دنوں کے دوران لوگ باہر نہ نکلیں اور لوگوں سے ملنے جلنے سے گریز کریں۔

تازہ ترین