• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل کی تفصیلات بتادیں

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے یوٹیوب چینل کے حوالے سے تفصیلات بتادیں ۔

پاکستان کی مشہور و معروف شخصیات اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم یوٹیوب کے ذریعے مداحوں کے سامنے لاتی ہیں۔

تصدیق شدہ یوٹیوب چینل پر بنانے کا مقصد اپنی صلاحیتوں اور فن کو لوگوں کے سامنے آن لائن پیش کرنا ہے۔

لاک ڈاؤن اور از خود تنہائی ک ے دور دورے میں معروف شخصیات کے پاس مداحوں سے میل جول بڑھانے کے ساتھ ساتھ اپنی پسند ناپسند شیئر کرنے کا موقع ہے جس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلے فیروز خان اور پھر صبا قمر کی جانب سے یوٹیوب چینل بنانے کا اعلان سامنے آیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صبا قمر نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ کچھ بہت ہی منفرد اور دلچسپ مواد سامنے لانے والی ہیں، انہوں نے مداحوں سے انتظار کرنے کا کہا۔

ایک انٹرویو میں صبا نے اپنے یوٹیوب چینل کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یوٹیوب چینل کے منظر عام پر لانے کا آئیسولیشن سے کوئی لینا دینا نہیں۔

36 سالہ صبا قمر نے کہا کہ بہت زیادہ غور و فکر کرنے کے بعد انہیں اس بات کا احساس ہوا ہے کہ کافی وقت انہوں نے شوبز انڈسٹری میں گزارا اور مقام حاصل کرنے کے لیے بہت محنت کی اور بہت کچھ سیکھا۔

چینل میں شیئر کئے جانے والے مواد سے متعلق صبا قمر نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کی نمود و نمائش سے گریز ہی کرتی ہیں، چینل میں اپنے وژن کے تحت لکھنے، پروڈیوس کرنے اور نیا کام تخلیق کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

صبا کا کہنا تھا کہ وہ چیزوں کو آہستہ آہستہ کرنے کی عادی ہیں اسی وجہ سے یوٹیوب چینل بھی تاخیر کا شکار ہے۔

انہوں نے بتایا ک وہ یوٹیوب چینل ک حوالے سے سنجیدہ ہیں، وہ اور ان کی پوری ٹیم  تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ چینل کے لیے مختصر کہانیاں اور فلمیں تیار کرنے کی خواہش رکھتی ہیں جس کا تشہیر سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔

انٹرویو کے آخر میں صبا کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ مداح یوٹیوب چینل کو پسند کریں گے  اور اس میں بہتری کے لیے اپنا فیڈ بیک بھی دیں گے۔

تازہ ترین