پاکستان کی معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر بھارت کے معروف اُردو شاعر وسیم بریلوی کی شاعری شیئر کردی۔
مہوش حیات نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ کیا جس میں اُنہوں نے بھارتی شاعر زاہد حسین جو ’وسیم بریلوی‘ کے نام سے مشہور ہیں، کے چند اشعار لکھے۔
شام تک صبح کی نظروں سے اُتر جاتے ہیں
اتنے سمجھوتوں پہ جیتے ہیں کہ مرجاتے ہیں
پھر وہی تلخئ حالات مقدر ٹھہری
نشے کیسے بھی ہوں کچھ دن میں اُتر جاتے ہیں
اداکارہ کے اِس ٹوئٹ کو اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے، صرف پانچ گھنٹوں میں اُن کے ٹوئٹ پر ساڑھے 8 سو سے زائد لائکس آچکے ہیں۔
اُن کے مداحوں نے جوابی ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ اشعار لکھے۔
واضح رہے کہ ماہرہ خان کی طرح مہوش حیات بھی اکثر سوشل میڈیا پر مختلف شعرا کی نظمیں شیئر کرتی رہتی ہیں۔