معروف شاعر پروفیسر انور مسعود کی اہلیہ پروفیسر صدیقہ انور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں، مرحومہ کی عمر 85 برس تھی۔
پروفیسر انور مسعود اور ان کی اہلیہ صدیقہ انور کی شادی 1965ء میں ہوئی تھی۔
پروفیسر صدیقہ انور اردو اور فارسی ادب کی استاد تھیں۔
مرحومہ نے شوہر انور مسعود کے علاوہ 3 بیٹوں محمد عاقب، محمد عمار مسعود،محمد جواد اظفر اور 2 بیٹیوں عدیلہ راشد اور لینہ حاشر کو سوگواران میں چھوڑا ہے۔
ان کے صاحبزادے عمار مسعود نےٹوئٹر پر والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کی تھی اور بتایا تھا کہ ان کی والدہ کا آج روزہ تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: اردو کی معروف ناول نگار نثار عزیز بٹ انتقال کرگئیں
مرحومہ کی نماز جنازہ اسلام آباد کے علاقے ڈی ایچ اے 2، سیکٹر جی جامع مسجد نور میں ادا کی جائے گی۔