• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی رپورٹ سے بھارت پرکوئی فرق نہیں پڑے گا،تجزیہ کار

امریکی رپورٹ سے بھارت پرکوئی فرق نہیں پڑے گ


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال امریکا نے بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دیدیا، پاکستان کی تعریف، کیا رپورٹ سے مودی حکومت کو فرق پڑے گا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ امریکی رپورٹ سے بھارت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، ایک دوسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوسکتا لوگوں کو خود احتیاط کرنا ہوگی ،تیسرے سوال پر تجزیہ کاروں نے کہا کہ نیب قانون میں بنیادی سقم ہیں۔بینظیر شاہ نے کہا کہ امریکی رپورٹ میں بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دینے بھارت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ اس رپورٹ کی بنیاد پر اپنی پالیسیاں نہیں بناتا ہے، یاد رہے کہ شہریت ایکٹ کے بعد امریکی صدر نے بھارت کا دورہ کیا تھا۔ حسن نثار کا کہنا تھا کہ پاکستانی وزارت خارجہ کسی قابل ہوا تو امریکی رپورٹ سے بھارت کو فرق پڑے گا، ہندوستان میں کورونا سے مسلمانوں کو جوڑ کر اسلام کیخلاف جو پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے اس پر عرب دنیا میں ردعمل بڑھ رہا ہے، پاکستان میں دم ہے تو امریکی رپورٹ کو لے کر دو قدم تو آگے جا سکتا ہے۔

تازہ ترین