• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا میں مسلمان مخالف سوشل میڈيا مہم چلانے والا بھارتی شہری نوکری سے فارغ

کینیڈا میں مسلمان مخالف سوشل میڈيا مہم چلانے والا بھارتی شہری نوکری سے فارغ


کینیڈا میں مقیم بھارتی شہری کو سوشل میڈیا پر اسلام مخالف جذبات اُبھارنے کی پاداش میں نوکری سے نکال دیا گیا۔

عرب ممالک میں سوشل میڈيا پر اسلام مخالف مہم چلائے جانے پر متعدد بھارتی شہریوں کو نوکریوں سے نکالے جانے کے بعد، یہ کینیڈا میں اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

نوکری سے برطرف کیا گیا یہ ہندو شخص کینیڈا میں ریئل اسٹیٹ کمپنی کا ملازم تھا۔

واضح رہے کہ ٹورنٹو میں متعدد میونسیپلٹیز کی جانب سے مسلم کمیونٹی کو رمضان کے دوران لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے کی اجازت دی گئی تھی۔

اس حکومتی اقدام کو مسلم کمیونٹی کی جانب سے بہت سراہا گيا تھا۔

یہی بات بھارتی شہری روی ہوڈا سے برداشت نہيں ہوئی اور اُس نے مسلم تہذیب کا مذاق اُڑانے کے لیے مسلم عقائد کے خلاف سوشل میڈیا پر طنز شروع کردیا۔

ہوڈا کے ریمارکس پر مسلم کمیونٹی میں ایک ہلچل مچ گئی جس پر کینیڈین حکومت ایکشن میں آگئی جس کے بعد ہوڈا اپنی نوکری سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

تازہ ترین