• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے آن لائن بکنگ نظام میں خرابی آگئی، شیخ رشید


وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشیداحمد کہتے ہیں کہ ریلوے کے آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کے نظام میں خرابی آئی ہے۔

ایک بیان میں وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ٹرینوں کے ٹکٹ بک کرنے کے لیے آن لائن سسٹم بوجھ نہیں اٹھا پا رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ کے نظام میں خرابی کے باعث کچھ شہروں میں چند گھنٹے بعد ریزرویشن کی کھڑکی کھول دیں گے۔

یہ بھی پڑھیئے: رانا ثناء اللّٰہ نے شیخ رشید کا بیان مسترد کر دیا

شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ راول پنڈی، ملتان، پشاور، لاہور، سکھر اور کوئٹہ میں ریزرویشن سینٹرز کی ایک ایک کھڑکی کھول دی جائے گی۔

تازہ ترین