• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاورچیمبرکے کوارڈینیٹرکی وزیر محنت وافرادی قوت سے ملاقات

پشاور (لیڈی رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری ریجنل آفس پشاور کے کوارڈینیٹرسرتاج احمد خان نے خیبرپختونخوا کے وزیر محنت وافرادی قوت وکلچر شوکت علی یوسفزئی سے ملاقات کرکے صوبے میں صنعتی زون میں کام کرنے والے مزدور کی حالت زار بہترکرنے، لیبرکالونیوں میں سہولیات دینے اورمزدوروں کی زندگی میں بہتری لانے کے اقدامات کرنے کے مطالبات کیے ہیں ۔ گزشتہ روز کوارڈینیٹر سرتاج احمد خان نے شوکت علی یوسفزئی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور صوبے کے صنعتی زون میں کام کرنے والے مزدوروں کی کورونا 19لاگ ڈاؤن کی وجہ سے مشکلات سے انھیں آگاہ کیا ۔ شوکت علی یوسفزئی نے کہاکہ صوبے کے کلچرکے فروغ اقدام شروع کردی ہے اور وزیراعلیٰ صنعتی مزدوروں کے مسائل کا احساس ہے اور ہم بھرپور کوشش کررہے کہ مزدور کو بروقت اجرت دلانے کے ساتھ ان کی زندگی میں بہتری لائے۔
تازہ ترین