• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلامتی کے حوالے سے چین کی جانب سے پیش کردہ ایک اور متنازع بل پر ہانگ کانگ میں پھر وسیع تر احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔

مظاہرین ہانگ کانگ کے علاقے Causeway Bay کی سڑک پر بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور متنازع سیکورٹی قانون کیخلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسوگیس کی شیلنگ، واٹر کینن کا استعمال اور مرچوں کے اسپرے کئے۔

مظاہرے میں شریک افراد نے ہانگ کانگ کی آزادی کے حق میں بھی نعرے لگائے۔

علاوہ ازیں چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ امریکا چین کو ایک ’نئی سرد جنگ کے دہانے‘ پر دھکیل رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور چین کے درمیان کورونا وائرس اور ہانگ کانگ کے تشخص سمیت متعدد امور پر کشیدگی مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔

تازہ ترین