• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے شوہرکا انتقال علاج کی عدم سہولیات کے باعث ہوا، بیوہ ڈاکٹر زبیر

میرے شوہرکا انتقال علاج کی عدم سہولیات کے باعث ہوا، بیوہ ڈاکٹر زبیر


کوئٹہ میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے ڈاکٹر زبیر خان کی بیوہ نے الزام عائد کیا ہے کہ اُن کے شوہرکا انتقال علاج کی عدم سہولیات کے باعث ہوا، ٹیسٹ کرنے والوں نے اُن کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نیگیٹو بتائی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد زبیر کی بیوہ نے کہا کہ میرے شوہر فاطمہ جناح اسپتال میں ایک ڈاکٹر کا کئی گھنٹے تک انتظار کرتے رہے، انتقال سے قبل بھی وہ کئی گھنٹے تک ایمبولینس کا بھی انتظار کرتے رہے۔

ڈاکٹر زبیر کی بیوہ نے سوال اٹھایا کہ ایک ڈاکٹر ہوتے ہوئے ان کے ساتھ ایسا کیا گیا تو باقی لوگوں کے ساتھ کیا ہوتا ہوگا؟

یہ بھی پڑھیے: کورونا نے 4 ڈاکٹروں کی جان لےلی

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بی ایم سی میں ڈیوٹی کے دوران ڈاکٹر زبیر کو حفاظتی کٹس نہیں دی گئیں، بعد میں دی جانے والی حفاظتی کٹس کے معیار سے وہ مطمئن نہیں تھے۔

دوسری جانب حکومتِ بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ یہ تاثر درست نہیں ہے کہ ڈاکٹر زبیر خان کو مناسب طبی سہولتیں نہیں دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: ڈاکٹروں کو حفاظتی سامان کی کمی کا سامنا ہے، پی ڈی اے

ایک بیان میں ترجمان حکومتِ بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا کہ ڈاکٹر زبیر خان ایک فرض شناس انسان تھے، ان کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔

تازہ ترین