• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی آدھی سے زيادہ آبادی نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا

امریکا کی آدھی سے زيادہ آبادی نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا۔ اس بات کا انکشاف حالیہ سروے میں ہوا جہاں باون فیصد امریکیوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست سمجھتے ہیں۔

سروے ميں شامل سینتیس فیصد امریکیوں کے خیال میں ٹرمپ نسل پرست نہیں ہیں۔ صدر ٹرمپ کو حریف سیاسی جماعت ڈیموکریٹ کے سینیٹرز بھی نسل پرست قرار دے چکے ہيں۔

سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کو نسل پرست سمجھنے والوں ميں ڈیمو کریٹس، سیاہ فام اور لاطینی امریکنز کی تعداد زيادہ ہے جبکہ ری پبلکنز میں سے بھی تیرہ فیصد نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا۔ سفید فام امریکیوں کی اس بارے میں منقسم رائے سامنے آئی۔

تازہ ترین